اسلام آباد: (دنیا نیوز) لواحقین نے اصغر خان کیس بند کرنے کی مخالفت کر دی، اہلخانہ نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
لواحقین نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں ایف آئی اے انکوائری ختم نہیں ہونی چاہئے، ایف آئی اے کی انکوائری ختم کرنے کی سفارش کو مسترد کرتے ہیں، خاندان اصغر خان کیس کا منطقی انجام چاہتی ہے، کیس کے ٹرائل کے بعد سامنے آنے والا نتیجہ عوام کے سامنے رکھا جائے۔
جواب اصغر خان کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹوں کی جانب سے مشترکہ طور پر جمع کرایا گیا۔ جواب اصغر خان کیس میں ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے جمع کرایا ہے۔