اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے ايون فيلڈ ريفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بنچ 14 جنوری کو کیس سنے گا۔
چيف جسٹس کی سربراہی ميں 5 رکنی بنچ 14 جنوری کو سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس آصف سعيد، جسٹس گلزاراحمد، جسٹس مشيرعالم ، جسٹس مظہر عالم شامل ہیں۔ نيب نے نواز شريف کی سزا معطلی کے خلاف سپريم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
ادھر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کے خلاف اپیل کی سماعت 10 روز کے اندر شروع ہو جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جلد سماعت کی درخواست پر احکامات جاری کر دیئے۔