لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز کا کہنا ہے ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا، اندھے انتقام کی آخری ہچکی مگر فتح نواز شریف کی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ڈھائی سال کے طویل انتقام نما احتساب کے بعد، تین نسلیں کھنگالنے کے بعد، ایک پائی کی کرپشن نہ کِک بیک نہ کمشن، نہ سرکاری خزانے میں رتی بھر خیانت۔ انہوں نے کہا جتنے بھی فیصلے آئے، ان کے مرحوم والد کے ذاتی کاروبار کے حوالے سے آئے، اس میں بھی کچھ غلط نہ مل سکا تو مفروضوں پر سزائیں سنائی گئیں۔
ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا ۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 24, 2018
اندھے انتقام کی آخری ہچکی
مگر فتح نواز شریف کی۔ اللّہ کا شکر،
ڈھائی سال کے طویل انتقام نما احتساب کے بعد، تین نسلیں کھنگالنے کے بعد، ایک پائی کی کرپشن نہ کِک بیک نہ کمشن۔ نا سرکاری خزانے میں رتی بھر خیانت۔
مریم نواز کا کہنا تھا آج کا فیصلہ نواز شریف کی امانت، صداقت اور دیانت پر ایک اور مہر ہے، فیصلے انشاءاللہ ختم ہو جائیں گے، جو باقی رہ جائے گا وہ ہے نواز شریف کی سچائی اور مخالفوں پر ظلم کا بوجھ جس کو وہ ڈھوتے رہیں گے، کیونکہ حکومت، طاقت اور اختیارات ہوتے ہی ختم ہونے کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا وقت بدلتے اور حالات الٹتے دیر نہیں لگتی، یاد رکھیں، ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔
جتنے بھی فیصلے آئے، ان کے مرحوم والد کے ذاتی کاروبار کے حوالے سے آئے۔ اس میں بھی کچھ غلط نہ مل سکا تو مفروضوں پر سزائیں سنائی گئیں۔ آج کا فیصلہ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 24, 2018
نواز شریف کی امانت، صداقت اور دیانت پر ایک اور
مہر ہے https://t.co/An96FvDBcZ
یاد رہے احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو بری جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی، عدالت نے نواز شریف کو 3 ارب 47 کروڑ 87 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
فیصلے انشاءاللہ ختم ہو جائیں گے۔ جو باقی رہ جائے گا وہ ہے نواز شریف کی سچائی اور مخالفوں پر ظلم کا بوجھ جس کو وہ ڈھوتے رہیں گے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 24, 2018
۔ کیونکہ حکومت،طاقت اور اختیارات ہوتے ہی ختم ہونے کے لیے ہیں۔ وقت بدلتے اور حالات الٹتے دیر نہیں لگتی۔ یاد رکھیں،ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔
احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کو مفرور قرار دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو کمرہ عدالت سے حراست میں لیا۔ عدالت نے نواز شریف کو 10 سال تک عوامی عہدے کیلئے بھی نااہل قرار دیا جبکہ العزیزیہ اور ہل میٹل جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔