لاہور: (روزنامہ دنیا) العزیزیہ ریفرنس فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) نے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے لاہور میں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی خواجہ حارث سے 5 گھنٹے طویل ملاقات بھی ہوئی، جس میں قانونی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق بہت جلد خواجہ حارث کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی اور سزا کے خلاف پٹیشن کی تیاری کے بعد مریم نواز اور خواجہ حارث کی ایک اور ملاقات بھی ہوگی۔