اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی دارالحکومت میں شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے متعلق احتساب عدالت کے کل آنے والے فیصلے پر بات چیت کی گئی. شریف برادران میں جیل جانے کی صورت میں پارٹی لائحہ عمل پر بھی مشاورت ہوئی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف آج لاہور سے اسلام آباد پہنچے اور وزراء کالونی میں اپنے بھائی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں کل نیب عدالت کے متوقع فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کی آئندہ سیاسی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔ نواز شریف ملاقات کے بعد مری کیلئے روانہ ہونگے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کل احتساب عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ خود سننے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب شہبازشریف سے نوازشریف کے علاوہ ان کے اہل خانہ نے بھی ملاقات کی اور ان کی صحت اور میڈیکل ٹیسٹ کے بارے میں بات چیت کی۔