اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وزیراعظم کو حاضری کے بعد واپسی جانے کی اجازت دیدی. تفتیشی افسر نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا.
اسلا م آباد کی احتساب عدالت میں جج ارشد ملک فلیگ شپ کیس کی سماعت کر رہے ہیں، کارروائی شروع ہونے پر تفتیشی افسر محمد کامران نے اپنا بیان قلمبند کروایا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے تاہم بعد ازاں عدالت نے انہیں واپسی کی اجازت دے دی۔
تفتیشی افسر کے ریکارڈ کرائے گئے بیان کے مطابق ایم ایل اے کے فالو اپ کے لیے برطانیہ گیا جہاں کمپنیز ہاؤس لندن کو حسن نواز کی کمپنیوں کا ریکارڈ دینے کی درخواست دی، ریکارڈ کی وصولی کے لیے ادا کی گئی فیس ضمنی ریفرنس کا حصہ ہے، کمپنیز ہاؤس میں حسن نواز کی 10کمپنیوں کے ریکارڈ کیلئے درخواست دی تھی۔