اسلام آباد: (ویب ڈیسک) احتساب عدالت سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ آج سنائے گی تاہم وزیراعظم عمران خان کی آج کوئی خاص مصروفیات ہیں یا معمول کے معاملات ہی نمٹائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آج نواز شریف کے فیصلے کا دن ہے مگر وزیراعظم عمران خان نے آج بھی طے شدہ شیڈول موخر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کئی محکموں سے متعلق آفیشل فائلیں اور دیگر دفتری امور معمول کے مطابق نمٹائیں گے، عمران خان سے آج اتحادی، کچھ کابینہ ارکان ، پارٹی اورحکومتی عہدیدار ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کیلئے بڑا دن، نیب ریفرنسز کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا