لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے ن لیگی رہنماوں اور کارکنوں کو اپنے والد کی خیریت سے آگاہ کیا ہے اور ان کی جانب سے نیک خواہشات اور حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
مریم نواز کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ نواز شریف جیل میں خیریت سے ہیں، ان کے حوصلے بلند ہیں ۔ مریم نواز نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب کی نیک خواہشات اور حمایت پر شکرگزار ہیں ۔
Just came out of Kotlakhpat jail. MNS was fine and Alhamdolillah in high spirits. Thank you everyone for your prayers, unflinching support & good wishes. God bless you all.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 3, 2019
سابق وزیراعظم سے جیل میں آج مریم نواز اور داماد محمد صفدر سمیت اہلخانہ نے ملاقات کی، حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ن لیگی رہنماوں سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق، ایم پی اے میاں مرغوب احمد، سابق گورنر سندھ محمدزبیر، خرم دستگیر اور رانا تنویر سمیت دیگر رہنماوں نے بھی نوازشریف سے ملاقات میں انکی خیریت دریافت کی۔