اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے چوروں کی بارات کے دلہا عمران خان ہیں، وزیراعظم کی ہمشیرہ ان کی بے نامی دار ہے، معاملے پر کب جے آئی ٹی بنائی جائے گی۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری کی تنقید پر مریم اورنگزیب نے فوری حساب چکتا کیا۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا چور چور، ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی بھی چور نکل آئیں، کیا تھے وہ ذرائع جن سے اربوں کی غیر قانونی جائیداد خریدی گئیں، عوام کو جواب دیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا فواد چودھری صاحب آئیں بائیں شاہیں نہ کریں علیمہ خان کی چوری کا جواب دیں۔ لیگی رہنما نے سوال کیا عمران صاحب علیمہ خان کی چوری پہ جے آئی ٹی کب بنائیں گے ؟ خان صاحب بتائیں اپنی بہن کو این آر او کیوں دیا۔