لاہور: (دنیا نیوز) شریف خاندان کیلئے نئی مشکل، رمضان شوگر ملز کیلئے نالے بنانے پر ریفرنس حتمی منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا گیا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
نیب نے چنیوٹ میں رمضان شوگرملز کا ریفرنس مکمل کر لیا، ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو نامزد کیا گیا ہے۔ ریفرنس منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 21 کروڑ روپے کی لاگت سے نالہ سرکاری فنڈز سے بنایا گیا، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کیا جائے گا۔