لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی اور پنجاب حکومت اتحادیوں سے پریشان ہے، معاملات سنبھالنے کیلئے وزیراعظم کی جلد ق لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے دوسری جانب چودھری برادران نے کل اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس بلا لیا۔
حکومت کیساتھ اتحاد کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے ق لیگ کی قیادت نے مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد طلب کر لیا گیا جس کی صدارت چودھری شجاعت حسین کریں گے۔
اجلاس میں (ق)لیگ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوں گے، حزب اقتدار کی اتحادی جماعتوں میں اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں، گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سپیکر چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور (ق)لیگ کے خدشات دور کرنے کی کوشش کی تھی مگر وہ کامیابی نہیں ہوئے اس لئے آج ق لیگ کی قیادت حکومت کیساتھ اتحاد کے معاملات کا جائزہ لے گی۔