کراچی: (دنیا نیوز) چینی قونصلیٹ پر حملے کے مزید 5 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کچھ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی ہے، سکھر میں ایک کالعدم تنظیم کے سلیپر سیل کا معلوم ہوا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی صدارت میں امن و امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ، مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر نے شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے پی ای سی ایچ ایس میں کل ہونے والے قتل کے واقع پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا پی ای سی ایچ ایس واقع پر تفتیش جاری ہے، کچھ ذاتی مسئلہ لگتا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹارگیٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم پر فوکس کیا ہے مگر صحیح کنٹرول نہیں ہو رہا ہے۔
اجلاس میں فینسی پلیٹس، سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کریک ڈاون اور غیر قانونی جگہوں پر بنے پولیس سٹیشن کو ریگولر جگہوں پر منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔