اسلام آباد: (دنیا نیوز) میگا منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی نے نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کورٹ میں چند روز کے دوران درخواست دائر کی جائے گی۔
سابق صدر نے نظرثانی درخواست تیار کرنے کیلیے قانونی ماہرین کو اجازت دیدی، آصف زرداری کی جانب سے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں چند روز میں دائر کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نے بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کا بیان قلمبند ہی نہیں کیا، منی لانڈرنگ سے متعلق جے آئی ٹی کو کالعدم قرار دیا جائے، منی لانڈرنگ کیس کا ٹرائل کراچی میں جاری رکھنے کا حکم دیا جائے۔