لاہور: (دنیا نیوز) دودھ میں گڑبڑ گھوٹالہ یا پھر بھٹک گئیں راستہ، نیب آفس لاہور میں پیش آیا دلچسپ واقعہ جہاں بھینسیں مٹر گشت کرتے ہوئے پہنچ گئیں۔
میڈیا میں آج نیب آفس لاہور کے حوالے سے خبریں تو سرگرم ہیں جہاں آج پنجاب حکومت کے سیئنر وزیر عبد العلیم خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں حراست میں لیا گیا وہیں آج دلچسپ واقعہ بھی پیش آیا۔لاہور نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو کے مطابق نیب آفس کے دروازے کے باہر بے فکری سے مٹر گشت کرتے بھینسیں پہنچ گئیں ۔ ایک بھینس نے اندر جانے کی بھی کوشش کی مگر اہلکاروں نے دروازے سے ہٹادیا۔