اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم کا کہنا ہے علیم خان کا وزارت سے فوری استعفے کا اقدام قابل تعریف ہے، کیس قانون کے مطابق چلا جائے۔ عمران خان نے وزراء کو معاملے پر غیر ضروری بیان بازی سے اجتناب کی ہدایت کر دی۔
یاد رہے نیب نے پی ٹی آئی کے سینئر صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کو گرفتار کر لیا، انہیں آف شور کمپنیوں کے حوالے سے حراست میں لیا گیا، گرفتاری کے بعد عبدالعلیم خان کو نیب حوالات منتقل کر دیا گیا۔ سینئر وزیر نے اپنا استعفی وزیر اعلی کو بھجوا دیا۔
نیب نے عبدالعلیم خان سے 5 آف شور کمپنیوں سے متعلق سوالات کیے، وہ 18 میں سے 3 سوالات کے جواب دے سکے، جن آف شور کمپنیوں کے حوالے سے سوال پوچھے گئے، ان میں آر اینڈ آر انٹرنیشنل، ایف زیڈ سی، اے این اے اور ہیکسم انوسٹمنٹ اوورسیز لمیٹڈ کمپنی شامل ہیں۔