بھکر: (دنیا نیوز) پنجگرائیں روڈ پر نہر کالونی کے سامنے تیز رفتار مسافر بس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، بیٹی جاں بحق، باپ اور بیٹا شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔
بھکر سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر بس نے پنجگرائیں روڈ پر نہر کالونی کے سامنے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 12 سالہ عطیہ دم توڑ گئی جبکہ دس سالہ عبداللہ اور ان کا والد خورشید شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد دس سالہ عبداللہ کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر منتقل کردیا گیا۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی۔