لاہور: (روزنامہ دنیا) پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت کے معاملات تعطل کا شکار ہونے لگے ۔حکومت کو انتظامی امور میں مشکلات کا سامناہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر کے استعفیٰ کے بعد مجوزہ نئے بلدیاتی نظام پر قانون سازی کا معاملہ بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال سے نکلنے کیلئے پی ٹی آئی کے بڑوں نے سر جوڑ لیے ہیں۔ پنجاب حکومت کے معاملات کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے کیونکہ نیب نے حکمران جماعت پر واضح کردیا ہے کہ حکومت اور اتحادیوں کی مزید گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔