پشاور: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم کے زہریلے پروپگنڈے کا موثر جواب دینے والی آواز خاموش کر دی گئی، سکیورٹی فورسز کے حق میں بیان دینے پر شمالی وزیرستان میں 'ملک ماتوڑکے' کو اُن کے گھر میں قتل کر دیا گیا۔
وطن کی محبت سے سر شار پی ٹی ایم کے زہریلے پرو پیگنڈے کے خلاف اٹھنے والی آواز خاموش، سکیورٹی فورسزکے حق میں بیان دینے پر شمالی وزیرستان میں ملک ماتوڑکے کو ان کے گھر پر قتل کر دیا گیا، ملک ماتوڑکے نے پی ٹی ایم کے پروپیگنڈے کو بےنقاب کیا تھا۔
دہشت گرد شہریت کے خلاف آپریشن کے دوران ملک ماتوڑکے فورسز کے ساتھ تھے، آپریشن میں فورسز نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا نہ کوئی غیر قانونی کام، بیان کے بعد پی ٹی ایم نے ملک ماتوڑکے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
پی ٹی ایم نے ملک ماتوڑکے بھانجے سے بھی فورسز کے خلاف بیانات دلوائے، ملک ماتوڑکے نے اپنے بھانجے کے بیان کو مسترد کر دیا تھا، شہریت اللہ کا والد بھی بیٹے کے دہشت گرد ہونے کی تصدیق کرچکا ہے۔