راولپنڈی: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں میں بدنام زمانہ دہشتگرد آفتاب پاراکے بھی مارا گیا، دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان بھی شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد 12 ستمبر اور دسمبر 2017 کو سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں ملوث تھے جس میں لیفٹیننٹ معین نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔
دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوانوں نے مادرِ وطن پر اپنی جانیں قربان کیں۔ شہید جوانوں میں نائب صوبیدار نذیر احمد چانڈیو، سپاہی عامر اور سپاہی فخر شامل ہیں۔