راولپنڈی: (دنیا نیوز) پنجاب رینجرز اور خفیہ اداروں نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد اور ان کے سہولت کار گرفتار کر لئے۔
ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز، پولیس اور خفیہ اداروں نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور 5 دہشتگرد اور ان کے سہولت کار گرفتار کر لئے۔
مشترکہ آپریشن اٹک، سیالکوٹ، لاہور، میانوالی اور فیصل آباد میں کئے گئے۔ 5 دہشتگرد اور ان کے سہولت کاروں کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا جبکہ لاہور سے 24 مشتبہ افراد کو غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔