امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، آرمی چیف

Last Updated On 14 April,2018 08:48 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) قوم اور مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کے ترجیحی نکتے پر متحد ہیں، آرمی چیف کا کیڈٹس سے خطاب، پاکستان سے تمام دہشت گرد جماعتوں کا ڈھانچہ ختم کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 137ویں لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی، مہمان خصوصی آرمی چیف نے کیڈٹس سے خطاب میں کہا کہ ردالفساد صرف ایک آپریشن نہیں بلکہ نظریہ ہے۔ آپریشن ردالفساد کے ذریعے اب ہم بکھرے ہوئے دہشت گردوں کو ختم کررہے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی کو مکمل ختم کریں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک، ہمسائیوں سے بہتر تعلقات کا خواہشمند، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ آرمی چیف نے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاک فوج کاحصہ بن رہے ہیں جب ملک کو کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ ملک کو درپیش چیلنجز روایتی اور غیرروایتی ہیں۔ جدید جنگیں مشکل ہوتی جارہی ہیں اور جدید جنگوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بہترین معلومات کا حصول ناگزیر ہے۔ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں 31 کا تعلق فاٹا جبکہ 67 کا بلوچستان سے ہے۔

Advertisement