ملک بھر میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ردِ الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ، سوچ، ڈیرہ بگٹی، لورا لائی، پشین اور سبّی میں آپریشن کر کے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا جبکہ 6 نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی جس میں آئی ای ڈیز، ڈیٹونیٹرز، گولہ اور بارود میں شامل ہے۔