مشیرِ قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کے دورہ افغانستان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان کے بغیر ہم مکمل نہیں، ہمیں ماضی میں الجھنے کے بجائے نہ صرف مستقبل کو محفوظ بنانا ہو گا بلکہ جنگ بھی جیتنا ہوگی ، پاکستان اس مقصد کے لئے ہماری مدد کرے۔
ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال سے عوام کی مشکلات بڑھتی ہیں، جنگوں کو سیاسی انداز میں ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان پر الزام تراشیوں اور تنہا کرنے کی کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ ہمارا امن آپس میں جڑا ہے، مل کر حاصل کرنا ہو گا۔