ایف سی بلوچستان نے صوبے میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

Published On 06 Jan 2018 09:46 PM 

ایف سی بلوچستان نے صوبے میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ بڑی مقدار میں غاروں میں چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے صوبے میں بڑی کارروائی کیلئے اسلحہ غاروں میں چھپا رکھا تھا۔ برآمد اسلحہ میں سنائپرز رائفلز، گرنیڈ اور دیسی ساختہ بارودی سرنگیں شامل ہیں۔ کارروائی گرفتار دہشتگرد سے دوران تفتیش ملنے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔