ایف سی بلوچستان کی کارروائیاں، خودکش جیکٹس، سب مشین گنز، اسلحہ برآمد

Published On 28 Feb 2018 11:37 AM 

ایف سی بلوچستان نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ معلومات کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کیے۔

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک سر زمین سے فسادیوں کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔

ایف سی بلوچستان نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ معلومات کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کیے۔ چمن، سبی، اوچ، کوہلو میں کارروائیوں کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا جن میں خودکش جیکٹس، سب مشین گنز، بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز اور بارودی مواد شامل ہے۔