ڈی جی آئی ایس پی آر آج میڈیا کو اہم بریفنگ دیں گے

Published On 28 Dec 2017 12:16 PM 

جنرل آصف غفور آج 3 بجے قومی سلامتی کے اہم امور اور آپریشن ردالفساد بارے اہم کامیابیوں سے آگاہ کریں گے

اسلام آباد (دنیا نیوز ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج میڈیا نمائندوں کو اہم بریفنگ دیں گے جس میں وہ قومی سلامتی کے اہم امور اور ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے شروع کئے جانے والے آپریشن ردالفساد میں حاصل کی جانے والی اہم کامیابیوں کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔