سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ایف سی جوان شہید

Last Updated On 04 April,2018 10:15 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے نائیک عرفان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ خوشحال بلوچستان پروگرام کے حوالے سے سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر ضلع تربت اور ضلع بگٹی کے علاقوں میں آپریشن کیا۔

دورانِ آپریشن دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا جوان نائیک عرفان شہید ہو گیا جبکہ 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں بارود و اسلحہ برآمد کیا گیا۔
 

Advertisement