مظفرگڑھ: کنویں کی کھدائی کےدوران 4 مزدورتودے تلے دب گئے

Last Updated On 13 February,2019 01:43 pm

مظفرگڑھ: (دنیا نیوز) مڈوالا میں کنویں کی کھدائی کےدوران تودہ گرنےسے4 مزدور مٹی کےنیچے دب گئے جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیم طلب کر لی گئی جس نے مزدوروں کو نکالنے کیلئے کارروائی شروع کر دی ۔

مظفر گڑھ کے قریب مزدور کنویں کی کھدائی میں مصروف تھے کہ اچانک مٹی کا بڑا تودہ ان پر آ گراجس سے کنویں میں موجود مزدور مٹی میں دب گئے،ان کو بچانے مزید مزدور کنویں میں اترے تووہ بھی ملبے میں پھنس کر رہ گئے۔رپورٹس کے مطابق 4 مزدور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122 کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر مزدوروں کو نکالنےکی کارروائی شروع کر دی۔