اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے گیس کے اضافی بلوں کی کاپیاں پھاڑ کر احتجاج کیا۔ مراد سعید کے بولنے پر شور شرابا جبکہ سپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا گیا، ارکان واک آؤٹ کر گئے۔ اپوزیشن نے سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر بھی زور دیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد قان عباسی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا نیب بغیر کسی وجہ گرفتار کرلیتی ہے، سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوا، سعد رفیق کو نمائندگی سے محروم رکھا گیا، پروڈکشن آرڈر جاری کرنا سپیکر کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا 6 ماہ گزرنے کے باوجود بھی ایوان میں موثر بحث نہیں ہوسکی اور نہ کوئی تحریک لائی جاسکی۔
پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کا کہنا تھا کہا گیا اسمبلی تب چلے گی جب شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنا دیں، بھارت نے عالمی عدالت میں نواز شریف کے انٹرویو کا حوالہ دیا۔