اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی کا تنازع، وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کو کل طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیر اطلاعات فواد چودھری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ٹیلی فونک گفتگو میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیرِ اطلاعات فواد چودھری کو کل سہ پہر تین بجے طلب کر لیا۔
وزیراعظم اور وزیرِ اطلاعات کی ملاقات میں پی ٹی وی تنازع کا جائزہ لیا جائے گا۔ فواد پی ٹی وی کے امور اور ایم ڈی پی ٹی وی سے اختلافات سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اہم فیصلہ بھی متوقع ہے۔