اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو بھارت پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ چین سے دو ارب ڈالرز کے حصول کے لئے بات چیت جاری ہے۔
اسلام آباد میں کھلی کچہری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کسی ملک کو ادھار تیل نہیں دیتا، زرمبالہ کے ذخائر میں اضافے کے لیے دوست ملک چین سے 2 ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان میں معاہدے کا امکان ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے متعلق ان سے منسوب عوام کی چیخیں نکالنے کا بیان جھوٹ اور من گھڑت ہے۔