ملتان: دنیا میڈیا گروپ کے کسان میلے کا دوسرا دن، 80 سے زائد کمپنیوں کے سٹالز

Last Updated On 02 March,2019 01:26 pm

ملتان: (دنیا نیوز) دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے منعقد کیئے گئے دنیا کسان دوست میلے کا دوسرا روز، 80 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے سٹالز لگائے۔

دنیا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام کسان دوست میلے کا آج دوسرا روز ہے، میلے میں کسانوں سمیت شہریوں اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد شریک ہے۔ جنوبی پنجاب بھر سے آئے کسان، مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء، دیگر شہری اور ان کی فیملیز میلے میں لگائے گئے 80 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی سٹالز کا وزٹ بھی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر میلے میں ایگریکلچر کے حوالے سے نت نئی مشینری بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

مختلف فصلوں کے بیجوں کے حوالے سے بھی کسانوں کو آگاہی بھی دی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی فصل کی پیداوار بڑھا سکیں اور ملک کی بر آمدات میں اضافہ کر سکیں۔ میلے میں کسانوں کو ایگری فارمنف، ہائیبرڈ بیچ اور شتر فارمنگ کے حوالے سے مفید مشورے بھی دیئے گئے۔ جدید ٹیکنالوجی اور زرعی مشینری اور محکمہ زراعت کی جانب سے مفید مشوروں کے باعث دنیا کسان دوست میلے میں کسانوں کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

میلے کے دوسرے روز پیٹ شو، ڈاگ ریس، اونٹوں کا رقص، کیٹل شو کے ساتھ دیسی کھیل کبڈی کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے، جس سے شرکاء کی دلچپسی اس میلے میں مزید بڑھ گئی ہے۔ اس موقع پر دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے قرعہ اندازی بھی کرائی جا رہی ہے، جہاں پر کوپن نکلنے والے خوش نصیبوں میں ٹعیکٹر، موٹر سائیکل سمیت بیش بہا قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔