ملتان: (روزنامہ دنیا ) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون کے شجاع آباد میں واقع ڈیرے پر بجلی چوری پکڑی گئی، میپکو ٹیم نے 25 کے وی کا غیر قانونی ٹرانسفارمر برآمد کر کے تھانہ صدر شجاع آباد میں اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دے دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دوپہر 12 بجے سے ایک بجے کے درمیان میپکو ٹیم نے رانا قاسم نون کے شجاع آباد میں واقع ایک ایکڑ پر پھیلے ہوئے ڈیرے پر چھاپہ مارا تو وہاں پر 5 ایل ٹی پولز سے براہ راست غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کی جا رہی تھی۔ دوسرے لوڈ کے علاوہ سنگل فیز زرعی موٹر اور لال پمپ کابھی استعمال جاری تھا، ڈیرے کا اندرونی لوڈ چیک نہ کیا جا سکا۔