اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیصل واوڈا کا کہنا ہے بھارت کی پانی روکنے کی دھمکی مضحکہ خیز ہے، سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا، بھارت کا جنگی جنون اسے کوئی فائدہ نہ دے گا۔
وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے بھارتی آبی جارحیت کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پانی روکنے کی دھمکی بھی کلبھوشن کیس میں ناکامی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، بھارت اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہرا سکتا، بھارتی حکومت اپنے آئندہ الیکشن کے پیش نظر الزام تراشی کر رہی ہے۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا بھارت جان لے یہ نیا پاکستان ہے، جنگ کے نتائج سے باخبر رہے، بہادر پاکستانی افواج بھارت کو بھرپور جواب دیں گی، بھارت کا جنگی جنون اسے کوئی فائدہ نہ دے گا۔