نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے پاکستان جوہری طاقت ہے، کوئی مذاق نہیں، اگر بھارت نے ایل او سی عبور کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔
بھارتی سماج اور مودی سرکار کو کھری کھری سنانے والے سابق جج ڈنڈا لے کر بیٹھ گئے۔ سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے پاکستان جاگ رہا ہے، بھارت سرجیکل اسٹرائیک بھی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا وہ خود کشمیری ہیں اور معصوم کشمیریوں پر حملے کرنے والوں کو ڈنڈے سے جواب دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا نناوے فیصد کشمیری فریڈم فائٹرز کے ساتھ ہیں۔