اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کر دی ہے، اب متعین کردہ بینک برانچز میں درخواستیں 9 مارچ تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے نامزد کردہ بینک عازمین حج سے واجبات کے ساتھ 9 مارچ تک درخواستیں وصول کریں گے۔ بینک اپنی متعین کردہ شاخیں 9 مارچ ہفتہ صبح 10 بجے تا دوپہر ڈھائی بجے تک کھلی رکھیں گے۔
گزشتہ سال 1 لاکھ 80 ہزار کے قریب پاکستانیوں نے فریضہ حج کی ادائیگی کی تھی۔ سعودی عرب کی جانب سے رواں سال پاکستان کے لیے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔