اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان پیکج کی منظوری دے دی

Last Updated On 12 March,2019 03:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ای سی سی نے 2 ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دیدی۔ ڈاکخانوں کو مالی بحران سے نکالنےکیلئے ڈاک کے نئے نرخ مقرر کرنے سمیت کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان سٹیل مل کے وفات پا جانے والے ملازمین کے ورثا کو اکتوبر تا دسمبر 2018 تنخواہ، گریجویٹی اور پروویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی کیلئے گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ سرکاری کمپنی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کا بجٹ بھی منظور، اب وفاقی کابینہ کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے واجبات کی ادائیگی پرغور، ٹیکسٹائل ڈویژن کیلئے ایک کروڑ 70 لاکھ کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کر لی گئی۔ کمیٹی نے وزارت خزانہ کو قومی مالی شمولیت پروگرام کیلئے ساڑھے 7 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی بھی منظوری دیدی۔

 

Advertisement