کراچی: (دنیا نیوز) صدر مملکت عارف علوی کرائسٹ چرچ سانحے میں شہید ہونے والے ذیشان رضا کی بہن کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ دکھ کی گھڑی میں انکے ساتھ کھڑے ہیں۔
صدر عارف علوی نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشتگردی واقعے میں شہید ذیشان رضا کے گھر پہنچے، ذیشان رضا سمیت انکی فیملی کے 3 افراد اس سانحہ میں لقمہ اجل بنے۔ صدر مملکت نے ذیشان رضا کی ہمشیرہ سے اظہار تعزیت کیا، فاتحہ پڑھی اور ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ انھوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ذیشان رضا سمیت تمام شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت کی آگ بھڑکانے سے دنیا میں امن نہیں آ سکتا، وزیراعظم کی مصروفیات کے سبب ان کے کہنے پر متاثرہ خاندان سے اظہار افسوس کیلئے آیا۔