سعودی ولی عہد کی صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سے میٹنگز شیڈول

Last Updated On 13 February,2019 03:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دورہ پاکستان کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی صدر ، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات شیڈو ہے، دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات بھی ملاقاتیں کریں گی، دفتر خارجہ نے تفصیلات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جن کے مطابق ولی عہد بننے کے بعد محمد بن سلمان کا یہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہوگا۔ سعودی ولی عہد صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستانی سینیٹ کا وفد بھی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرے گا جس کے بعد سعودی وزراء دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے پاکستانی ہم منصب وزیروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات کے مابین نجی شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔