پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی حکام نے عوامی شکایات پر پشاور کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 4 فیکٹریوں کو سیل کر کے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پشاورکے علاقے گلبہار آفریدی گھڑی اور ہزارخوانی میں عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے اشیاء خوردونوش کی چار فیکٹریوں کو سیل کر دیا۔ سیل کرنے والی فیکٹریوں میں نمکو، سویٹ، چورن اور ایک بیکری پروڈکشن یونٹ شامل ہیں۔
کارخانوں سے چائینہ سالٹ بھی برآمد کیا گیا۔ حکام کے مطابق 5 افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس سٹیشن کے حوالے کر دیا گیا۔