پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں کے پی فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں جانوروں کی انتڑیاں برآمد کر لیں، پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاعات پر چمکنی کے علاقے میں چھاپہ مار کر گودام سے بڑی تعداد میں جانوروں کی انتڑیاں برآمد کر لیں۔ انتڑیوں کو پشاور کے مختلف علاقوں میں قیمہ اور کباپ فروشوں کو سپلائی کیا جانا تھا
فوڈ اتھارٹی حکام نے موقع پر موجود گودام میں پانچ افراد کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔