چنیوٹ: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی کے علاقہ رائے چند میں محنت کش اعجاز علی نے 3 بچوں اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی، پوسٹمارٹم کے لئے لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
چنیوٹ پولیس کے مطابق محمد اعجاز نے 32 سالہ اپنی بیوی روبینہ، 5 سالہ بیٹے ابوبکر، 4 سالہ بیٹی تحریم اور 3 سالہ مرتضین کو سینہ پر گولیاں مار کر قتل کیا۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ میاں بیوی میں اکثر لڑائی رہتی تھی۔
اس موقعہ پر ڈی پی او انور کھیتران، ڈی ایس پی، ایس ایچ او تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئے اور کارروائی کا آغاز کر دیا۔ جائے وقوع سے گولیاں اور دیگر تمام شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، اہل علاقہ نے بتایا ہے کہ علی الصبح 5 فائروں کی آواز سنی گئی تھی۔