لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی بکر منڈی سے بیمار جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی، 4 ہزار 300 کلو بیمار جانوروں کا گوشت پکڑا گیا، تین غیر قانونی مذبح خانے سیل کر دیئے گئے۔
ناقص اور مضرصحت گوشت کو تلف کر دیا گیا جبکہ 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پکڑے جانے والے سلاٹر ہاوسز پہلے بھی سیل کیے گئے تھے جنہیں غیر قانونی طور پر کھول کر دوبارہ کام کیا جا رہا تھا یہاں گوشت پر جعلی مہریں بھی لگائی جاتی تھیں۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہری کہیں بھی مضر صحت گوشت فروخت ہوتا دیکھیں تو فورا اتھارٹی کے حکام کو اطلاع کریں۔