لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے سرکاری ٹھیکوں میں شفافیت کیلئے 'ای ٹینڈرنگ' سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کر دیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدا ر نے اعلی سطحی اجلاس میں فیصلے کی منظوری دیدی۔ اجلا س سے خطاب میں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ سرکاری محکموں میں ای ٹینڈرنگ سسٹم جلد متعارف کرا دیا جائے گا، سرکاری محکموں میں ای ٹینڈرنگ سسٹم مرحلہ وار پروگرام کے تحت نافذ کیا جائے گا، نئے مالی سال سے تمام محکمے مکمل طور پر ای ٹینڈرنگ سسٹم کے تحت ٹھیکے دینے کے پابند ہوں گے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ای ٹینڈرنگ سسٹم کے ذریعے سرکاری ٹھیکوں میں شفافیت آئے گی اور بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا۔