لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف آڈٹ کا حکم دیدیا ہے۔ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تمام بنائے گئے منصوبوں کا انکوائری کی جائے گی۔
چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو جنوبی پنجاب میں ترقیاتی اور تعمیراتی کام کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ حکام کے مطابق سی ڈی اے میں حکام بالا کو متعدد بار بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئیں تھیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے باقاعدہ سی ڈی اے کا آڈٹ اور ان کے منصوبوں کی ایلولیوایشن کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ حکام کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ماتحت جنوبی پنجاب میں تعمیر وترقی کا کام کر رہی ہے۔