لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گِل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنی فیملی کے ہمراہ ذاتی خرچ پر عمرہ کی سعادت کرنے سعودی عرب گئے ہیں سرکاری خزانے سے اس دورے پر کوئی خرچ نہیں آیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب چلے گئے ہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی پہلے ہی عمرے کے لئے جاچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ بغیر پروٹوکول علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، عثمان بزدار نے دیگر مسافروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہو کر بورڈنگ کارڈ لیا، مسافروں نے وزیراعلیٰ سے ہاتھ ملایا، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی بھی عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب ہیں، وہ 13 فروری کو وطن واپس پہنچیں گے۔سینئر وزیر علیم خان گرفتار ہو چکے ہیں، ابھی تک کسی کو سینئر وزیر کا درجہ نہی دیا گیا، پنجاب کے معاملات پر اب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ہی نظر رکھیں گے۔