لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تونسہ شریف کے دورے کے دوران شہر کو خوبصورت بنانےکا حکم دیتے ہوئے تزئین و آرائش کیلئے 64 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت کر دی.
وزیراعلیٰ عثمان بزدار اپنے حلقے پر مہربان، تونسہ شریف کی تزئین وآرائش کا فیصلہ کرتے ہوئے 64 کروڑ روپے جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ بتایا گیا ہے کہ تعلیم و صحت کے فنڈز اب تونسہ شریف کی خوبصورتی پر خرچ ہوں گے۔ محکمہ خزانہ اور کابینہ ونگ کی دستاویزات دنیا نیوز پر آ گئیں جن کے مطابق تونسہ شریف کی خوبصورتی کی سکیم نئی ہے، اس کے لئے تعلیم اور صحت کی سکیموں کے کروڑوں کے فنڈز جاری نہیں ہوئے۔
محکمہ پی اینڈ ڈی کے مطابق جاری نہ ہونے والے فنڈز تزئین و آرائش کی سکیموں کو منتقل کئے جائیں گے۔