گوجرانوالہ: (روزنامہ دنیا) ڈی سی آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو دھمکیاں دینے اور خود کو وزیراعلیٰ کا رشتہ دار ظاہر کرنے والا ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ سول لائن میں مقدمہ ڈپٹی کمشنر کے پی اے نواز ورک کی مدعیت میں درج کیا گیا، ملزم انجینئر شہباز نے خود کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا رشتہ دار ظاہر کر کے دھمکیاں دیں، ملزم بلا اجازت کمیٹی روم میں اپنی نام نہاد این جی او کی میٹنگ کررہا تھا، مقدمہ کے مطابق میٹنگ میں ملزم انجینئر شہباز خود ڈی سی کی کرسی پر بیٹھا اور شرکا سے چندہ بھی مانگا، معاملہ کا علم ہونے پر ملزم سے پوچھا گیا تو اس نے وزیراعلیٰ کا رشتہ دار بن کر دھمکیاں دیں۔