لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں پتنگ بازی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لے لیا، متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں پتنگ بازی کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس ضمن میں متعلقہ اضلاع کے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔
وزیراعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پتنگ بازی کے واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔