اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سانحہ ساہیوال پر تفصیلی بریفنگ کیلئے اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات آج اسلام آباد میں ہوگی، جس میں سردار عثمان بزدار سانحہ ساہیوال کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ اور اب تک ہونے والی تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سی ٹی ڈی کے ہٹائے گئے افسران سے متعلق بھی آگاہ کریں گے، وزیراعلیٰ اپنے دورہ ساہیوال سے متعلق بھی وزیراعظم کو بریف کریں گے، وزیراعلیٰ ، پنجاب پولیس میں اصلاحات پر بھی وزیر اعظم کو اپنی سفارشات پیش کریں گے۔